علم ادب

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - کسی زبان کی نظم و نثر کی کتابیں جو کسی خاص علم سے تعلق نہ رکھتی ہوں مگر ان کی زبان بلند پایہ ہو نیز اخلاقیات، علم الاخلاق، آدابِ مجلس۔ "علم ادب اور علم انشا کی ترقی نے روزمرہ گفتگو کی نفسیات کو نکھارا ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، اساسِ نفسیات، ٩ )

اشتقاق

عربی زبان سے مشتق اسم 'علم' کے آخر پر کسرۂ اضافت لگا کر عربی ہی سے اسم 'ادب' لگانے سے مرکب 'علم ادب' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٩٧ء کو "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

جنس: مذکر